پاکستان کا قیام امن اور تنازعات کی روک تھام کےلئےکثیرجہتی تعاون کےعزم کااعادہ: وزیر خارجہ

اس عزم کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قیام امن فنڈ کے لئے اعلیٰ سطح کی ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1571929
پاکستان کا قیام امن اور تنازعات کی روک تھام کےلئےکثیرجہتی تعاون کےعزم کااعادہ: وزیر خارجہ

پاکستان نے قیام امن ، تنازعات کی روک تھام اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کثیر جہتی تعاون کے عزم کااعادہ کیا ہے ۔

اس عزم کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قیام امن فنڈ کے لئے اعلیٰ سطح کی ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل کے اس فنڈ میں ابتدائی طورپر پچیس ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا۔
 انہوں نے کہا کہ یہ عزم اقوام متحدہ کی قیام امن کیلئے کوششوں میں پاکستان کے دیرینہ سیاسی انسانی اور مالی تعاون کا اظہار ہے ۔
  ادھر پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے کسی بھی امکان کو مسترد کردیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر بھارت کااندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیر کا تنازعہ اٹھایا ہے ۔
افغانستان کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں اور جامع مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ۔



متعللقہ خبریں