وزیراعظم عمران خان کی کورونا وبا سے نمٹنے اور معیشتوں کی بحالی کیلئے پانچ نکاتی لائحہ عمل کی تجویز

وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری شعبے کے قرضوں کی ادائیگی پر متفقہ کثیرجہتی طریق کار کے تحت نظرثانی کرنی چاہئے اور بڑے ترقیاتی بینکوں کے ذریعے رعایتی قرضوں کی فراہمی کا دائرہ کار بھی بڑھاناچاہئے

1571095
وزیراعظم  عمران خان کی کورونا وبا سے نمٹنے اور معیشتوں کی بحالی کیلئے پانچ نکاتی لائحہ عمل کی تجویز

وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ملکوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مناسب قیمت پر یکساں طور پر فراہمی کے لئے موثر لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز ترقیاتی امور کے لئے قرضوں کی فراہمی کے بارے میں تجارتی اور ترقیاتی بین الحکومتی گروپ کے ماہرین کے بارے میں اقوام متحدہ کے چوتھے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ Covax کی سہولت کادائرہ کار بڑھایاجانا چاہئے تاکہ ترقی پذیر ممالک اپنے قیمتی وسائل سماجی و اقتصادی ترقی پر خرچ کر سکیں۔
انہوں نے اس وبا سے نمٹنے اور معیشتوں کی بحالی کے لئے پانچ نکاتی لائحہ عمل کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اس وباء سے بری طرح متاثر ہونے والے ملکوں کے لئے قرضوں کی ادائیگی اس وباء کے خاتمے تک ملتوی ہونی چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری شعبے کے قرضوں کی ادائیگی پر متفقہ کثیرجہتی طریق کار کے تحت نظرثانی کرنی چاہئے اور بڑے ترقیاتی بینکوں کے ذریعے رعایتی قرضوں کی فراہمی کا دائرہ کار بھی بڑھاناچاہئے۔
انہوں نے ادائیگیوں کے توازن کے دباؤ سے نمٹنے کیلئے پانچ سو ارب ڈالر کے سپیشل ڈرائنگ رائٹس مختص کرنے پر زور دیا۔
عمران خان نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کو ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے سالانہ سو ارب ڈالر اکٹھا کرنے کے متفقہ ہدف کو پورا کرنا چاہئے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بدعنوان سیاستدانوں اور مجرموں کی جانب سے لوٹے گئے اثاثوں کی واپسی کیلئے اقدامات کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو اس وائرس اور بھوک سے بچانے کیلئے حکومتی کوششوں کے موثر نتائج برآمد ہوئے ہیں تاہم وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے مسلسل کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں