پاکستان ،پاک افغان سرحد پر بارڈر مارکیٹ قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

انہوں نے پیر کے روز اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمار سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس دوطرفہ معاہدے کے مسودے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا

1571154
پاکستان ،پاک افغان سرحد پر بارڈر مارکیٹ قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہم پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں بارڈر مارکیٹ کے قیام کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے پیر کے روز اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمار سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس دوطرفہ معاہدے کے مسودے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان کے مسئلے کا دیرپا اور جامع حل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے بین الافغان مذاکرات کی کامیابی ناگزیر ہے۔
شاہ محمود قریشی نے معمولی جرائم کرنے پر افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کو جلد رہا کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان امن عمل سمیت مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



متعللقہ خبریں