پاکستان میں کورونا گراف اپنی ڈگر پر برقرار

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن کے نتیجے میں ایک ہزار 927 افراد میں کورونا وائرس کا تعین ہوا

1569466
پاکستان میں کورونا گراف اپنی ڈگر پر برقرار

پاکستان  میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید43 مریضوں کے اللہ کو پیارے ہونے سے   مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن کے نتیجے میں ایک ہزار 927 افراد میں کورونا وائرس کا تعین ہوا۔

ملک میں ابتک 765 لاکھ02 ہزار 380 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور مجموعی واقعات کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد35ہزار63 ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں