حکومت گرانے کی کوششیں بے نقاب ہو چکی ہیں، شبلی فراز

جب عمران خان غریبوں کے لئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنارہے تھے، اس وقت نواز شریف اور آصف زرداری غریبوں کو لوٹ کر محل اور بنگلے تعمیر کر رہے تھے

1569541
حکومت گرانے کی کوششیں بے نقاب ہو چکی ہیں، شبلی فراز

وزیراطلاعات شبلی فراز نے  پریس کو بتایا ہے کہ منتخب حکومت گرانےکی خواہش رکھنےوالےعوام کی نظروں سے بری طرح گرچکے ہیں۔

ان کا کہنا  ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی اس کی ہوا نکل چکی ہے، حزبِ اختلاف کے ہاتھ میں اب  محض مایوسی اور ناکامی ہی  باقی بچی ہے، منتخب حکومت گرانےکی خواہش رکھنےوالےعوام کی نظروں سےگرچکے۔

شبلی فراز کے مطابق (ن) لیگی رہنما بوکھلاہٹ کے شکار ہیں، وہ جھوٹ بول کرعوام کو گمراہ نہیں کرسکتے،  براڈ شیٹ معاملے نے این آراو کی سیاست کو آشکار کیا،اس جماعت  کےلیے براڈ شیٹ پاناما ٹو ثابت ہوا۔

وفاقی وزیر نے مزید  کہا کہ پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، جب عمران خان غریبوں کے لئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنارہے تھے، اس وقت نواز شریف اور آصف زرداری غریبوں کو لوٹ کر محل تعمیر کر رہے تھے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرمین کا محاسبہ لازمی ہے۔

 



متعللقہ خبریں