پاکستان کازمین سے زمین پر مارکرنیوالےشاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائنز اور تکنیکی عوامل کو بہتر بنانا تھا

1568171
پاکستان کازمین سے زمین پر مارکرنیوالےشاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے دوہزار 750 کلومیٹر کی حدود تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائنز اور تکنیکی عوامل کو بہتر بنانا تھا۔
بحیرہ عرب کی سمندری حدود میں کیا جانے والا یہ کامیاب تجربہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ، Nescom کے چیئرمین، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے آج میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے



متعللقہ خبریں