پاکستان میں کوروناوائرس سےمزید58 افرادجاں بحق

ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 42 ہزار 84 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 513 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 76 ہزار 471 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 341 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

1566440
پاکستان  میں کوروناوائرس سےمزید58 افرادجاں بحق

پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے اٹھاون افرادجاں بحق جبکہ مزید ایک ہزارآٹھ سوافرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 55 ہوگئی ہے۔
تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق اس وقت ملک میں پینتیس ہزارچارسوپچاسی افراد زیرعلاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 316، سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، بلوچستان میں 18 ہزار 622، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887، اسلام آباد میں 40 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 42 ہزار 84 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 513 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 76 ہزار 471 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 341 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 55 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 460، سندھ میں 3 ہزار 813، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 791، اسلام آباد میں 457، بلوچستان میں 190، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 243 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں