پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3097 کیس ، 46 اموات رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 97 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 46 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے

1563403
پاکستان میں  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3097 کیس ، 46 اموات رپورٹ

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے مزیدچھیالیس افرادجاں بحق اور تین ہزارستانوے افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ملک میں کوروناسے اب تک جاں بحق افرادکی مجموعی تعداددس ہزارتین سوسولہ تک پہنچ گئی ہے اور تینتیس ہزارآٹھ سوانہترافرادمختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
وباء سے چارلاکھ سٹرسٹھ ہزاردوسوچونتیس مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 97 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 46 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 40 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 6 افراد گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 56 فیصد,پشاور میں 32 فیصد،لاہور میں 36 فیصد اور بہاولپور میں 55 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 50 فیصد،ملتان میں 33 فیصد،کراچی میں 37 فیصد اور راولپنڈی میں 28 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 41 ہزار 574 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 519, پنجاب میں 14 ہزار 411, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 207, اسلام آباد میں 5 ہزار 264, بلوچستان میں 555,گلگت بلتستان میں 380, آزاد کشمیر میں 238 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 234 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 328 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 869 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 540, بلوچستان میں 18 ہزار 488, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 624, خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 377، پنجاب میں 1 لاکھ 47 ہزار 292 اور سندھ میں 2 لاکھ 30 ہزار 718 مریض ہیں۔

 ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 818 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 744 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 348 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 752 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 449 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 188 اموات، گلگت بلتستان میں 101 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 236 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 72 لاکھ 43 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 630 ہسپتالوں میں 2 ہزار 903 مریض زیر علاج ہیں۔



متعللقہ خبریں