علوی ۔ بائراموف ملاقات، آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا: بائراموف

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ اعتقاد، تاریخ اور ثقافت پر مبنی دیرینہ تعلقات پائے جاتے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں بھی فروغ کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی

1563823
علوی ۔ بائراموف ملاقات، آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا: بائراموف

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ  پاکستان، آذربائیجان کے زمینی سالمیت  کی حمایت کرتا ہے۔

صدر علوی نے پاکستان کے سرکاری دورے پر موجود آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے ساتھ اسلام آباد کے صدارتی دفتر میں ملاقات کی۔

مذاکرات  میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ اعتقاد، تاریخ اور ثقافت پر مبنی دیرینہ تعلقات پائے جاتے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات اور ثقافتی تعاون میں بھی فروغ کی ضرورت ہے۔

صدر علوی نے اسلامی تعاون تنظیم کے جمّوں و کشمیر رابطہ گروپ کے رکن کی حیثیت سے آذربائیجان کے کردار کو سراہا اور مسئلہ کشمیر کے ساتھ تعاون پر باکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے پہاڑی قاراباغ کی آزادی پر آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور آذربائیجان کی زمینی سالمیت کے ساتھ پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک تجارتی و اقتصادی تعاون میں اضافے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مسئلہ قاراباغ میں پاکستان کے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ آذربائیجان مسئلہ کشمیر کے معاملے میں تمام بین الاقوامی پلیٹ فورموں پر پاکستان انتظامیہ کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔

بعد ازاں وزارت خارجہ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان توانائی اور اقتصادی سیکٹروں میں تعاون کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں  دونوں ملکوں کے درمیان قدرتی آفات میں ایک دوسرے کی مدد کا سمجھوتہ  بھی  طے پایا۔



متعللقہ خبریں