آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

ملاقات کے دوران قومی سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کی گئی اس موقع پر ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا

1561824
آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔
آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ملاقات کے دوران قومی سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ۔
بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کی گئی اس موقع پر ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا ۔
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کنٹرول لائن پر ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیاگیا ۔



متعللقہ خبریں