پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس سے32 افرادجاں بحق

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 45 فیصد،اسلام آباد میں 34 فیصد،لاہور میں 32 فیصد اور بہاولپور میں 45 فیصد مریض ہیں

1561085
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس سے32 افرادجاں بحق

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 32 اموات ہوئیں جن میں سے 17 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 877 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 32 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 29 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 3 افراد گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 45 فیصد،اسلام آباد میں 34 فیصد،لاہور میں 32 فیصد اور بہاولپور میں 45 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 53 فیصد،ملتان میں 36 فیصد،کراچی میں 35 فیصد اور اسلام آباد میں 29 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 34 ہزار 524 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 571, پنجاب میں 13 ہزار 396, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 798, اسلام آباد میں 3 ہزار 546, بلوچستان میں 537,گلگت بلتستان میں 349, آزاد کشمیر میں 327 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 371 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 294 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 246 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 294 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 489, بلوچستان میں 18 ہزار 412, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 880، اسلام آباد میں 39 ہزار 242, خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 424، پنجاب میں 1 لاکھ 45 ہزار 508 اور سندھ میں 2 لاکھ 26 ہزار 338 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 676 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 699 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 272 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 740 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 441 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 188 اموات، گلگت بلتستان میں 101 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 235 اموات۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 71 لاکھ 22 ہزار 538 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 625 ہسپتالوں میں 2 ہزار 812 مریض زیر علاج ہیں۔



متعللقہ خبریں