پاکستان میں کورونا کے2ہزار سے زائدنئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار435نئےکیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 97ہزار510 تک پہنچ گئی ہے

1559757
پاکستان میں کورونا کے2ہزار سے زائدنئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید48 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار558 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار435نئےکیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 97ہزار510 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا کے4لاکھ53 ہزار828 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد33ہزار124 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار221 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار670، خیبر پختونخوا ایک ہزار710، اسلام آباد 436، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 234 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 6.35 فیصد ہے، سب سے زیادہ تناسب کراچی میں 17.6 فیصد اس کے بعد پشاور میں 12.59 فیصد تیسرے نمبر پر حیدرآباد میں 10.95 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جمعہ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں مثبت کیسز کا تناسب 6.35 فیصد ہے سب سے زیادہ کورونا کیسز کا مثبت تناسب کراچی میں 17.6 فیصد,دوسرے نمبر پر پشاور میں 12.59 فیصد اسکے بعد حیدرآباد میں 10.95 فیصد رہا۔ملک بھر میں 2 ہزار 285 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

مختلف وفاقی اکائیوں میں کورونا کے مثبت کیسزکے تناسب کے لحاظ سے آزاد جموں کشمیر میں 6.39 فیصد ، بلوچستان میں 2.80 فیصد،گلگت بلتستان میں 1.28 فیصد ، اسلام آباد میں 3.45 فیصد،خیبر پختونخوا میں 5.50 فیصد ، پنجاب میں 4.57 فیصد اور سندھ میں 10.15 فیصد رہا۔اسی طرح سے صوبوں کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز کے مثبت تناسب کے لحاظ سے پنجاب میں لاہور 8.12 فیصد، راولپنڈی 3.29 فیصد, گوجرانولہ میں 2.19 فیصد, بہاولپور میں 4.47 فیصد،فیصل آباد میں 4.08 فیصد. سندھ کے شہروں جن میں کراچی 17.6 فیصد,حیدرآباد 10.95 فیصد رہا۔اسی طرح سے خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور 12.59 فیصد،سوات 2.51 فیصد،ایبٹ آباد 5.62 فیصد۔بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں 1.56 فیصد تناسب رہا۔وفاقی دارالحکومت میں 3.45 فیصد۔آزاد کشمیر کے شہروں میں میرپور 6.10 فیصد،مظفرآباد 6.35 فیصد.گلگت بلتستان کے شہروں گلگت میں اس وائرس کا مثبت تناسب 1.82 فیصد رہا۔



متعللقہ خبریں