اقلیتی برادری کے افراد پاکستان کے برابر کے شہری ہیں : وزیراعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ہمارا ہمسایہ اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے

1559001
اقلیتی برادری کے افراد پاکستان کے برابر کے شہری ہیں : وزیراعظم  عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں دہشت گردی کے وحشیانہ حملے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے ہزارہ برادری کے خاندانوں کو پھر یقین دلایا ہے کہ وہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے۔
آج ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ ان کی تکالیف اور مطالبات سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ہمارا ہمسایہ اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کے لئے جلد آئیں گے۔
عمران خان نے ان سے کہا کہ وہ اپنے پیاروں کو دفن کریں تاکہ ان کی روحوں کو سکون ملے۔



متعللقہ خبریں