پاکستان میں کوروناوائرس سےمزید55 افرادجاں بحق

کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہوگئی

1553035
پاکستان میں کوروناوائرس سےمزید55 افرادجاں بحق

پاکستان  میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید پچپن افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدا دوشمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بتیس ہزار دوسو پانچ افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزارنو سو چوہتر افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  
ملک میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد انتالیس ہزار چار سو اٹھاسی ہے ۔

کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 147، سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 467، بلوچستان میں 18 ہزار 82، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850، اسلام آباد میں 37 ہزار 272 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 89 ہزار 317 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 205 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 23 ہزار 892 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 55 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 921، سندھ میں 3 ہزار 491، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 609، اسلام آباد میں 407، بلوچستان میں 182، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 218 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



متعللقہ خبریں