ترک ڈرامے نشر کرنے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو اچھے رول ماڈلز فراہم کرنا ہے: خان

پاکستان میں ترکی کے ڈرامے خاص طور پر نوجوانوں کی تربیت اور انہیں اچھے رول ماڈلز کی فراہمی کے لئے  نشر کئے جا رہے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

1540292
ترک ڈرامے نشر کرنے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو اچھے رول ماڈلز فراہم کرنا ہے: خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی کے ڈرامے عوام کو اچھے  رول ماڈل فراہم کرنے کے زیرِ مقصد نشر کئے جا رہے ہیں۔

خان نے ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں کہا ہےکہ سیل فونز کے غلط استعمال کی وجہ سے معاشرہ ایک اضمحلال کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم کسی چیز کو ممنوع نہیں کر سکتے لیکن عوام کو اس کے متبادل تفریح فراہم کر سکتے ہیں۔ پاکستان بھی ترکی کے ڈرامہ سیریلوں "یونس ایمرے راہِ عشق" اور "ارطغرل غازی " جیسے ڈرامے بنانے کی کوشش کرے گا۔

خان نے کہا ہے کہ " پاکستان میں ترکی کے ڈرامے خاص طور پر نوجوانوں کی تربیت اور انہیں اچھے رول ماڈلز کی فراہمی کے لئے  نشر کئے جا رہے ہیں"۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طلب پر پاکستان میں گذشتہ ماہِ رمضان میں ڈرامہ "ارطغرل غازی" اور رواں ہفتے کے آغاز سے ڈرامہ" یونس ایمرے، راہِ عشق" اردو ترجمے کے ساتھ سرکاری ٹیلی ویژن چینل پی ٹی وی  پر نشر ہونا شروع  ہوگیا ہے۔

عمران خان نےیکم دسمبر کو  ڈرامے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ تصوف سے دلچسپی لینے والوں  کے لئے میرا مشورہ ہے کہ وہ پی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ "یونس ایمرے راہِ عشق"  دیکھیں۔25 اپریل کو جاری کردہ بیان میں انہوں نے " غازی ارتغرل کے بارے میں بھی کہا تھا کہ " پاکستان کے نوجوان ترکی کے ڈرامے ارتغرل غازی  سے اسلامی تاریخ اور اخلاق کا درس لے سکتے ہیں"۔

یاد رہے کہ ٹی آر ٹی اور پی ٹی وی کے مشترکہ غازی ارطغرل یو ٹیوب چینل کی سب سکربشن  کی  تعداد 10 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔



متعللقہ خبریں