ن لیگ کے رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 دن کی رہائی مل گئی

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر پے رول پر رہا کیا گیا ہے

1535412
ن لیگ کے رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 دن کی رہائی مل گئی

حکومتِ پنجاب  نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس  کی رُو سے  ن لیگی رہنماوں کو آج دوپہر رہا کر دیا گیا ہے

اس اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو5 روز کےلئے پے رول پر رہاکیا جا رہا ہے جس کی مدت آج 27نومبر سے یکم دسمبر تک ہوگی۔

 وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر پے رول پر رہا کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کےلئے رہائی کی منظوری ملی ہے۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978کے سیکشن 545بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

 



متعللقہ خبریں