آزادی اظہاررائے کی آڑ میں کسی مذہب کی توہین ناقابل برداشت ہے: وزیراعظم عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا وائرس سے پانچ کروڑ سے زائد افراد جبکہ پوری دنیا کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اثر ورسوخ میں اضافہ ہوا ہے

1525728
آزادی اظہاررائے کی آڑ میں کسی مذہب کی توہین ناقابل برداشت ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی مذہب کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ اس وقت دنیا کو بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا وائرس سے پانچ کروڑ سے زائد افراد جبکہ پوری دنیا کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اثر ورسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن ناصرف ترقی پذیر بلکہ ترقی یافتہ ممالک کیلئے نقصان دہ ہے۔ کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت سست روی کا شکار ہے۔ اس بحران میں عالمی مالیاتی اداروں کوغریب ممالک کی مدد کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس کیخلاف ہمسایہ اور دیرینہ دوست ملک چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جانب سے اقدامات اور امداد کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کورونا ویکسین کے ٹرائل پر بھی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے دنیا کی توجہ افغانستان میں قیام امن اور خطے میں امن کی صورتحال کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس اہم معاملے پر تمام فریقین اور عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کو عالمی حل طلب مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ یال رہے کہ روس کے زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ پاکستان کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کی موجودہ رکنیت میں چین، روس، ہندوستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں