پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید26 اموات رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد20 ہزار694ہوگئی ہے

1522227
پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید26 اموات رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد20 ہزار694ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 535، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار 787، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 22 بلوچستان میں 16 ہزار 26، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 320، اسلام آباد میں 20 ہزار 694 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 491 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج  شروع ہو چکی ہے۔

دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں