ترکی میں ہولناک زلزلے میں جانوں کے ضیاع پر پاکستان کا اظہار افسوس

آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

1519174
ترکی میں ہولناک زلزلے میں جانوں کے ضیاع پر پاکستان کا اظہار افسوس

پاکستان کے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

ترک حکام کے مطابق زلزلے سے ازمیر شہر زیادہ متاثر ہوا، جہاں عمارتوں کو زیادہ نقصان پہنچا۔ زلزلے کے بعد سطحِ سمندر بلند ہوگئی، جس سے پانی  تحصیل سفری حصار میں داخل ہوگیا۔ سیلابی صورتحال سے متعدد ماہی گیر بھی لاپتہ ہوگئے۔

زلزلے کے جھٹکے یونان، قبرص، لیبیا، بلغاریہ، البانیہ سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔ یونان میں زلزلے کے باعث آنے والے سونامی کی وجہ سے بندرگاہ سیموس میں کئی عمارتیں زیرِ آب آ گئیں۔

 



متعللقہ خبریں