گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات کی موثر نمائندگی کیلئے وفاقی کابینہ متحرک

وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہوا جس میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی گئی

1517289
گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات کی موثر نمائندگی کیلئے  وفاقی کابینہ متحرک

وفاقی کابینہ نے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات کی موثر نمائندگی کیلئے ہر دستیاب فورم استعمال کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہوا جس میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی گئی ۔
کابینہ کے اجلاس میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکران کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔
اجلاس میں پاکستانی قوم اور اُمت مسلمہ کے جذبات اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
کابینہ کو ملک میں گندم کی خریداری اور دستیابی کے بارے میں بتایا گیا کابینہ کو بتایا گیا کہ آئندہ سال جنوری کے آخر تک پندرہ لاکھ ٹن گندم کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار میٹرک ٹن چینی ملک میں دستیاب ہے جبکہ تین لاکھ میٹرک ٹن چینی آئندہ ماہ کے آخر تک دستیاب ہوگی۔
کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک بھر میں چینی اور گندم کی ضروریات کا اندازہ لگانے کیلئے ایک مربوط اور منظم طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردو نوش کی قلت پر قابو پانے کیلئے درآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔
انہوں نے خاص طور پر معیاری گندم کی درآمد کو یقینی بناے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی خالی آسامیوں کو تین ماہ کے اندر اندر پُر کیا جائے اور پُر نہ کیے جانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں