وزیراعظم عمران خان کا فیس بک انتظامیہ سے اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کا مطالبہ

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق خط کے مندرجات میں انہوں نے سی ای او فیس بک کی توجہ بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی طرف دلائی ہے جو دنیا بھر میں نفرت ، انتہاپسندی اور تشدد کو بڑھاوا دے رہا ہے

1515820
وزیراعظم عمران خان کا فیس بک انتظامیہ سے اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے چیف ایگزیکٹومارک زکر برگ کو ایک خط مین اسلام کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے ہولاکاسٹ کی طرز پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق خط کے مندرجات میں انہوں نے سی ای او فیس بک کی توجہ بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی طرف دلائی ہے جو دنیا بھر میں نفرت ، انتہاپسندی اور تشدد کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نفرت کا پیغام پھیلانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو مسلمانوں کے خلاف جاری نسل کشی کے مکمل ہونے کا مزید انتظار نہیں کرنا چاہے جو کہ اس وقت بھارت جیسے ممالک اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں