اپوزیشن کا پہلا شو بری طرح ناکام ہوا ہے، وزیر اطلاعات شبلی فراز

گزشتہ روز اپوزیشن کے جلسے میں اداروں کے خلاف گھٹیا اور نازیبا زبان استعمال کی گئی

1510878
اپوزیشن کا پہلا شو بری طرح ناکام ہوا ہے، وزیر اطلاعات شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کل اپوزیشن کے گوجرانوالہ میں جلسے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ  اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا  کہ عوام اپوزیشن کے ذاتی مفادات کی سیاست کو جانتے ہیں، اپوزیشن کا پہلا شو ناکام رہا ہے، ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں، انہوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، ان کو غریبوں کے دکھ درد کا کیا علم۔۔

شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کے جلسے میں اداروں کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی گئی، ملکی تحفظ کے ضامن اداروں کے خلاف مہم جوئی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو  ہر گزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کہاتھا احتساب کا عمل شروع ہو گا، 11 پارٹیاں 15 سے 18 ہزار لوگ بھی اکٹھے نہیں کر پائیں، مولانا فضل الرحمان نے تو خالی کرسیوں سے خطاب کیا، ان کو اپنی اصلیت نظر آگئی، ان کو مزید جلسوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے، امید ہے آپ اپنے باقی جلسے موخر کردیں گے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا  کہ  یہ خطرناک کھیل نہ کھیلے، نواز شریف خطرناک بیانیے پر کام کررہے ہیں جن کو حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

میں نوازشریف کو باہر بھیجنے کے حق میں نہیں تھا کیونکہ جب ایسے لوگ باہر جاتے ہیں تو وہ غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بن جاتے ہیں، پاکستان کے اداروں پر تنقید بھارت کا ایجنڈا ہے، نوازشریف کو لندن سے واپس لایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں