کاروبار میں آسانی، غیرضروری قواعد کاخاتمہ، ٹیکس کے نظام میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ملک کے ممتاز صنعتکاروں اور کراچی کی کاروباری تنظیموں کے نمائندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

1505800
کاروبار میں آسانی، غیرضروری قواعد کاخاتمہ، ٹیکس کے نظام میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانی پیدا کرنا، غیر ضروری قواعد کا خاتمہ، ٹیکس کے نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ملک کے ممتاز صنعتکاروں اور کراچی کی کاروباری تنظیموں کے نمائندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفد کے ارکان نے کراچی پیکیج، ملک میں صنعتی عمل خصوصاً چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے فرو غ کے حوالے سے حکومتی پالیسی اور اقدامات کو سراہا۔ وفد نے کاروباری برادری کو درپیش مشکلات سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔ حکومتی ٹیم نے کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے اور کاروباری عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ وزیرِاعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا، غیر ضروری ریگولیشنز کا خاتمہ، ٹیکس کے نظام میں بہتری اور صنعتی عمل سے وابستہ کاروباری برادری کے لئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ان کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحاتی و سہولت کاری کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے۔

 

 



متعللقہ خبریں