عمران خان نے مقامی فلم انڈسٹری کو ترقی دینے کی ہدایات جاری کر دیں

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ’’دیریلش؛ ارطغرل‘‘ کو ’’ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے

1493691
عمران خان نے مقامی فلم انڈسٹری کو ترقی دینے کی ہدایات جاری کر دیں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں فلم انڈسٹری کے فوری بحالی کے لئے کوششیں  صرف کرنے کی متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری ی کی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران کورونا وبا پھیلنے کی وجہ سے بند ہونے والے سینما اور فلم انڈسٹری کی فوری بحالی اور ملک بھر میں سینما گھر کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس دوران  ملک میں بتدریج سینما گھر کھولنے اور کووڈ-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کے بارے میں آگاہی کرائی گئی۔

وزیر اعظم نے معیار ی مقامی  پروڈکشن   کرنے اور ملک کی  فلمی صنعت کو  فروغ دینے  پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ اس کے روشن مستقبل کے لئے روڈ میپ تیار کرنے پر کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ ’’نوجوان نسل کو شعور دینے کے لیے فلموں کے ذریعے اپنی ثقافت اور معاشرتی اقدار کو فروغ دینا ضروری ہے۔ بدقسمتی سے ، مقامی مواد کی کمی کی وجہ سے  ہم نوجوانوں کو اپنی تاریخ نہیں دکھا پاتے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’ہمیں غیر ملکی مواد خریدنے پر مجبور کیا گیا جس نے مواد کے معیار کے حوالے سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔‘‘

پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفی نے عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا۔ سر آپ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

یہاں یہ تذکرہ کرنا مناسب ہوگا کہ ہمایوں سعید ، فیصل قریشی ، شان شاہد جیسے اداکاروں نے ملک میں بے حد مقبولیت پانے والے ترک ڈراما سیریل ’’دیریلش، ارطغرل‘‘ جیسی بڑی پروڈکشن میں حکومت کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ’’دیریلش؛ ارطغرل‘‘ کو ’’ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔



متعللقہ خبریں