پاکستان کیخلاف 6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف حکم امتناعی بڑا ریلیف ہے،عاصم سلیم باجوہ

جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے معدنیات کے شعبے کی ترقی کاعمل شفاف انداز میں تیزکرنے کےلئے بلوچستان حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

1492991
پاکستان کیخلاف 6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف حکم امتناعی بڑا ریلیف ہے،عاصم سلیم باجوہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے معاملے  پر عالمی بنک کے ٹربیونل کی طرف سے پاکستان کے خلاف 6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف حکم امتناعی ایک بڑا ریلیف ہے۔

جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے معدنیات کے شعبے کی ترقی کاعمل شفاف انداز میں تیزکرنے کےلئے بلوچستان حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کے حل کےلئے عالمی بینک کے بین الاقوامی مرکز نے ریکوڈک کان کنی تنازعے میں پاکستان پر جرمانہ عائد کئے جانے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا ہے۔

 اسلام آباد میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں اسے ملک اور ان کی قانونی ٹیم کی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

 گزشتہ سال جولائی میں سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کے حل کے لئے عالمی بینک کے بین الاقوامی مرکز کے ایک عالمی ثالثی ٹربیونل نے ایک آسٹریلوی کمپنی کو کان کنی کی لیز دینے سے انکار پر پاکستان پر تقریباً چھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں