مریم نواز کی نیب میں پیشی کارکنان کی ہنگامہ آرائی کے باعث منسوخ

پو لیس اور ن لیگ کے کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی اور پتھراؤ

1471106
مریم نواز کی نیب  میں پیشی کارکنان کی ہنگامہ آرائی کے باعث منسوخ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی غیر قانونی اراضی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی منسوخ کرنی پڑی۔

مریم نواز جاتی امراء سے ریلی کی شکل میں نیب لاہور آفس پہنچیں۔ اس موقع پر رانا ثنا، پرویز رشید، طلال چوہدری، دیگر ن لیگی رہنما اور بڑی تعداد میں ن لیگی کارکنان مریم نواز کے ہمراہ موجود تھے۔

 کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے نیب آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

لیگی کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹاکر نیب دفتر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روکا جس پر لیگی کارکن بپھر گئے، انہوں پولیس پر پتھراؤ کیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

پولیس نے مظاہرین کو  منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی بھاری شیلنگ کی ، لاٹھی چارج کیا اور جوابی پتھراؤ بھی کیا جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

پتھراؤ سے مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ جس پر انہوں نے  پولیس پر اپنی گاڑی پر حملہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔

 

 



متعللقہ خبریں