وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کا افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال

وہ افغان صدر اشرف غنی سےگفتگو کر رہے تھے جنہوں نے انہیں عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد دینےکےلئےٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم نے امن کوعمل میں شراکت داری کے لئے پاکستان کےمثبت کردار کواجاگر کیااور اس بات پربھرپورزوردیاکہ افغانستان میں امن انتہائی اہمیت کاحامل ہے

1466600
وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کا افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے امیدظاہر کی ہے کہ افغان امن عمل میں موجودہ تیزی جاری رہے گی جس سے امریکہ طالبان امن معاہدے پر عملدرآمد کے لئے مزید اعتماد سازی پیدا ہوگی اور اس سے بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔
وہ افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے انہیں عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد دینے کے لئے ٹیلی فون کیا۔
وزیراعظم نے امن کوعمل میں شراکت داری کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا اور اس بات پربھرپورزوردیاکہ افغانستان میں امن انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مختلف ادارہ جاتی طریقوں کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کے لئے ملکرکام کرنے کی اہمیت اجاگرکی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن اور یکجہتی کے لئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان کے اگلے اجلاس کو جلد منعقد کرنے کا خواہاں ہے۔
عیدکی مبارکبادکے جواب میں عمران خان نے کہاکہ رواں سال عیدالاضحی ایسے موقع پرآئی جب عالمی برادری کوکوروناوائرس سمیت مختلف چیلنجوں کاسامناہے۔
انہوں نے افغانستان میں کوروناوائرس کی وباء سے ہونے والے جانی نقصان پرصدراشرف غنی سے تعزیت کی اورامیدظاہر کی کہ اس وباء پرکامیابی سے قابوپالیاجائے گا۔



متعللقہ خبریں