خیبرپختونخوا کے ضم شدہ قبائلی علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں خیبرپختونخوا میں ضم کئے گئے قبائلی علاقوں میں توانائی کے شعبے اور ترقیاتی عمل میں ہونے والی پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

1464363
خیبرپختونخوا کے ضم شدہ قبائلی علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضم شدہ قبائلی علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں خیبرپختونخوا میں ضم کئے گئے قبائلی علاقوں میں توانائی کے شعبے اور ترقیاتی عمل میں ہونے والی پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان علاقوں میں ڈھانچہ جاتی ترقی کیلئے مختص فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے نیپراکو ہدایت کی کہ وہ تمام فریقوں کی مشاورت سے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرے۔
انہوں نے توانائی سے متعلق تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صوبائی نمائندگی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے چشمہ رائٹ بنک کنال منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے اس اہم منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ چھ ماہ کے اندر مکمل کی جائے۔

 

 



متعللقہ خبریں