پاکستان: عید الضحیٰ کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

پاکستان میں عید الضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے تحت اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

1462026
پاکستان: عید الضحیٰ کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

پاکستان میں عید الضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے تحت اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اس حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاو میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے عید پر اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواد رفیق نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنروں کو دیا گیا ہے۔ مویشی منڈیوں میں بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اور منڈیوں میں سکرینگ کے لئے کاونٹر قائم کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ پر سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور اس مقصد کے تحت آئی جی پولیس پنجاب کو نماز عید کے اجتماعات کے لئے سکیورٹی فول پروف انتطامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں