پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید91 افرادجاں بحق

پنجاب میں76ہزار262،سندھ84ہزار640، خیبرپختونخوا26ہزار598، بلوچستان 10ہزار476،اسلام آباد 12ہزار912، گلگت بلتستان ایک ہزار489 اور آزادکشمیر میں  ایک ہزار93 مریض ہیں

1446860
پاکستان  میں کوروناوائرس سے مزید91 افرادجاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 91 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 395 ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹےمیں چارہزار ایک سوتینتیس افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وباء سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دو لاکھ تیرہ ہزار چار سوسترہوگئی ہے ۔

پنجاب میں76ہزار262،سندھ84ہزار640، خیبرپختونخوا26ہزار598، بلوچستان 10ہزار476،اسلام آباد 12ہزار912، گلگت بلتستان ایک ہزار489 اور آزادکشمیر میں  ایک ہزار93 مریض ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 762 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 951، اسلام آباد میں 128، گلگت بلتستان میں 26، بلوچستان میں 121 اور آزاد کشمیر میں 30 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 418 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 13 لاکھ 5 ہزار 510 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں