پاکستان چند ہفتوں میں کورونا کی دوا " ریمڈیسویر" کی تیاری شروع کر دے گا: ظفر مرزا

انہوں نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک دوا ساز کمپنی نے  ریمڈیسویر کی تیاری اور فروخت کےلئے امریکی کمپنی Gilead کے ساتھ رضا کارانہ لائسنس معاہدے پر دستخط کردیے ہیں

1417823
پاکستان چند ہفتوں میں کورونا کی دوا " ریمڈیسویر" کی تیاری شروع کر دے گا: ظفر مرزا

صحت کی قومی خدمات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی دوا ساز کمپنی Gilead کے لائسنس کے تحت کوروناوائرس کے علاج کی دوا  ریمڈیسویر کی تیاری جلد شروع کردے گا۔

 انہوں نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک دوا ساز کمپنی نے  ریمڈیسویر کی تیاری اور فروخت کےلئے امریکی کمپنی Gilead کے ساتھ رضا کارانہ لائسنس معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان اس دوا کی تیاری کےلئے لائسنس کے معاہدے پر دستخط کرنے والے پانچ ملکوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری قواعد وضوابط کی منظوری کے بعد اس دوا کی تیاری آٹھ ہفتے میں شروع کی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ127 ملکوں کو یہ دوا برآمد بھی کرسکے گا۔

 مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریمڈیسویر کے مقامی تیار کنندگان اس مشکل وقت میں ملک کے ادویہ سازی کے شعبے کےلئے اہم برآمدی موقع کے غماز ہیں



متعللقہ خبریں