وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے زیراہتمام کوروناوائرس ایکشن پلیٹ فارم میں شرکت کریں گے:وزیر خارجہ

وہ اسلا م آباد میں ایک ویڈیولنک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم عالمی برادری کومقبوضہ کشمیرمیں کوروناوائرس کی صورتحال اوردنیا کی کمزورمعیشتوں کے لئے قرضوں میں رعایت دینے کی تجاویز کے بارے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے

1417081
وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے زیراہتمام کوروناوائرس ایکشن پلیٹ فارم میں شرکت کریں گے:وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے زیراہتمام کوروناوائرس ایکشن پلیٹ فارم میں شرکت کریں گے۔

وہ اسلا م آباد میں ایک ویڈیولنک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم عالمی برادری کومقبوضہ کشمیرمیں کوروناوائرس کی صورتحال اوردنیا کی کمزورمعیشتوں کے لئے قرضوں میں رعایت دینے کی تجاویز کے بارے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے محدودوسائل کے باوجودملک میں کوروناوائرس کی وباء کے پھیلائو کوروکنے کے لئے ہرممکن اقدام کررہاہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ہم معاشی سرگرمیوں کی معطلی کی وجہ سے اقتصادی بحران سے نکالنے کے لئے اس وباء کومزیدپھیلائوسے روکناچاہتے ہیں



متعللقہ خبریں