میڈیکل یونیورسٹیوں کےچانسلرز کورونا وائرس کی وباءکے حوالے سے تحقیق پر توجہ مرکوز کریں: صدر عارف علوی

وائس چانسلرز نے بتایا کہ یونیورسٹیوں نے تعلیم و دیگر اکیڈمک سرگرمیوں کو آن لائن جاری رکھنے کے لئے آئی ٹی کا انفراسٹرکچر تیار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کوویڈ 19 کی حالیہ صورتحال میں طب کے شعبہ سے وابستہ ماہرین اور میڈیکل یونیورسٹیوں کے اہم کردار کو سراہا

1416243
میڈیکل یونیورسٹیوں کےچانسلرز کورونا وائرس کی وباءکے حوالے سے تحقیق پر توجہ مرکوز کریں: صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طب کی تعلیم دینے والی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پر زور دیا ہے کہ وہ تحقیق کا دائرہ وسیع بالخصوص کورونا وائرس کی وباءکے حوالے سے تحقیق پر توجہ مرکوز کریں، میدیکل یونیورسٹیاں طبی شعبے میں تحقیق کے عالمی معیار کو ملحوظ رکھیں تاکہ صحت کے شعبے میں چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں کوویڈ 19 کے حوالے سے میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو تعلیمی معیار پر توجہ دینے اور اچھے معیار کے طلباءپیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

وائس چانسلرز نے صدر مملکت کو کورونا وباءکے تناظر میں طب کے متعلقہ اداروں کی طرف سے صحت عامہ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں میڈیکل یونیورسٹیوں کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات بشمول ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی تربیت کے لئے کورسز کے انعقاد، آئسولیشن وارڈز کے قیام اور اساتذہ اور ہیلتھ ورکرز کے لئے تکنیکی و آپریشنل رہنما اصول وضع کرنے کے حوالے سے شرکاءکو آگاہ کیا۔

 وائس چانسلرز نے بتایا کہ یونیورسٹیوں نے تعلیم و دیگر اکیڈمک سرگرمیوں کو آن لائن جاری رکھنے کے لئے آئی ٹی کا انفراسٹرکچر تیار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کوویڈ 19 کی حالیہ صورتحال میں طب کے شعبہ سے وابستہ ماہرین اور میڈیکل یونیورسٹیوں کے اہم کردار کو سراہا۔ اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورستی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر تنویر خالق، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عمران مجید، وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد ڈاکٹر اسد حفیظ، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد اور ڈین لیفٹیننٹ جنرل (ر) اظہر راشد نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں