پاکستان کو نشانہ بنانے کیلئے بھارت جعلی کارروائی کا بہانہ تلاش کرنے کی کوششوں میں ہے: عمران خان

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کے پار سے دراندازی کے حالیہ بے بنیاد الزامات اسی خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط کیخلاف کشمیریوں کی مزاحمت بھارت کے کشمیر میں مظالم کا براہ راست نتیجہ ہے

1412487
پاکستان کو نشانہ بنانے کیلئے بھارت جعلی کارروائی کا بہانہ تلاش کرنے کی کوششوں میں ہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی طرف سے پاکستان کو نشانہ بنانے کیلئے جعلی کارروائی کا بہانہ تلاش کرنے کی کوششوں کے بارے میں دنیا کو خبردار کیا ہے۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کے پار سے دراندازی کے حالیہ بے بنیاد الزامات اسی خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط کیخلاف کشمیریوں کی مزاحمت بھارت کے کشمیر میں مظالم کا براہ راست نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی مشترکہ فسطائی پالیسیاں انتہائی خطرناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کو جنوبی ایشیا کا امن و سلامتی تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔



متعللقہ خبریں