کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے آج قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوگا

اجلاس میں صنعتی اوراقتصادی سرگرمیوں کے تسلسل اورمستقبل کی منصوبہ بندی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی پربھی غور کیاجائے گا۔توقع ہے کہ کمیٹی عوام کومزیدریلیف فراہم کرنے کافیصلہ کرے گی جنہیں کوروناوائرس کے پھیلائو کوروکنے کے لئے لاک ڈائون کے باعث شدیدمشکلات کا

1396738
کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے آج قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوگا

قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج (پیر) اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملک میں کوروناوائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیاجائے گا۔

اجلاس میں صنعتی اوراقتصادی سرگرمیوں کے تسلسل اورمستقبل کی منصوبہ بندی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی پربھی غور کیاجائے گا۔توقع ہے کہ کمیٹی عوام کومزیدریلیف فراہم کرنے کافیصلہ کرے گی جنہیں کوروناوائرس کے پھیلائو کوروکنے کے لئے لاک ڈائون کے باعث شدیدمشکلات کاسامناہے۔

کوروناوائرس کے متاثرین کے بارے میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کادوسرااجلاس بھی آج اسلام آباد میں ہوگا،سپیکراسدقیصرصدارت کریں گے۔اجلاس میں ذیلی کمیٹی اورمتعلقہ محکموں کی طرف سے بیرون ملک پھنسے تمام پاکستانیوں کو واپس لانے کے انتظامات، تفتان سرحدپرقرنطینہ مراکزکے انتظامی اموراورملک میں افغان شہریوں کی صورتحال کے بارے میں پیش کی گئی مختلف رپورٹوں کاجائزہ لیاجائے گا۔



متعللقہ خبریں