پاکستان میں کوروناوائرس کے نتیجے میں 63 ہ افراد ہلاک جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4355 تک پہنچ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے 2171مریض ہیں۔ سندھ 1036اور خیبرپختونخوا میں560کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

1394434
پاکستان میں  کوروناوائرس کے نتیجے میں 63 ہ افراد ہلاک جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4355 تک پہنچ گئی

کوروناوائرس نےپاکستان میں مزید5افرادکی جان لےلی، جس کے بعد اموات کی تعداد 63 ہوگئی جبکہ کورونا کیسزکی مجموعی تعداد4322 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے 2171مریض ہیں۔ سندھ 1036اور خیبرپختونخوا میں560کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں 212اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں102مریض موجود ہیں۔

گلگت بلتستان میں213 اور آزاد کشمیر میں 28افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے572مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 2737 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر44896 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔  پاکستان میں کورونا کے 31مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں 462 اسپتالوں میں آئی سولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں 7295 بیڈز موجود ہیں۔ اس وقت تک 328 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 17884 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق آٹھ ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کوروناسےمزید5افرادانتقال کرگئے اور اموات کی تعداد 63 ہوگئی جبکہ 31 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں، سندھ میں 20 ، پنجاب میں 17 ،خیبرپختونخوا میں 20 ،گلگت بلتستان میں تین ، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا۔

اعداو شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 572 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، 24 گھنٹےمیں مزید2737کوروناٹیسٹ کیے گئے، ابتک 44896کورونا ٹیسٹ کیےجاچکےہیں

واضح رہے کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کا نظام مفلوج کردیا، روزانہ سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں، دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعدا 88505 ہوگئی جبکہ کورونا سے 15 لاکھ سے زائد متاثرہیں اور وائرس کے 3 لاکھ 30 ہزارسے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں