شہروں میں بندشوں کے باعث کورونا وباء کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے: اسد عمر

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہروں کی بندش سے معشیت پر بھی اثرات پڑرہے ہیں، لیکن اس سے کافی حد تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی بھی دیکھنی میں آ ئی ہے

1391907
شہروں میں بندشوں کے باعث کورونا وباء کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے:  اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ شہروں میں بندشوں کے باعث کورونا وباء کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے، اقتصادی اثرات سے معاشرے کیا میر اورغریب دونوں طبقے متاثر ہو رہے ہیں ،ہسپتالوں کوبراہ راست حفاظتی سامان کی فراہمی پرکام کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہروں کی بندش سے معشیت پر بھی اثرات پڑرہے ہیں، لیکن اس سے کافی حد تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی بھی دیکھنی میں آ ئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نظم و ضبط کامظاہرہ کررہی ہے۔ حفاظتی اقدامات اورسماجی میل جول میں فاصلے سے وباء پر قابو پایا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات سے وباء کنٹرول کیا جاسکتا ہے،شہری کافی حد تک اختیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں،خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت محدود تھی اب اس کو بڑھا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ اب بھی متعدد علاقوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں ہو رہی، اگر تمام پاکستانیوں نے اختیاطی تدابیر پر عمل کیا تو ہم جلد اس وباء پر کنٹرول پائیں گے



متعللقہ خبریں