ایکسپو سینٹر کراچی میں پاک فوج کے تعاون سے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 208 ہوگئی ، سندھ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایکسپوسینٹر کراچی کو فیلڈ اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

1381793
ایکسپو سینٹر کراچی میں پاک فوج کے تعاون سے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایکسپو سینٹر کراچی میں پاک فوج کے تعاون سے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کر کے تیاریاں شروع کر دی ہیں، ادھر کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 208 ہوگئی ، سندھ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایکسپوسینٹر کراچی کو فیلڈ اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا پاکستان میں بھی بےقابو ہو گئی ، سندھ میں لوکل ٹرانسمیشن کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ صوبے میں کورونا وائرس کی  وبا کے شکار افراد کی تعداددوسوسے تجاوز کرگئی ۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں بتایاگیا کہ غیر قانونی راستوں سے بھی کچھ لوگ ایران کے راستے بلوچستان اور سندھ میں داخل ہوئے ہیں ۔

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بتایاکہ سماجی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ جاری ہے ، لاک  ڈاؤان کی صورت کی بھی ہماری تیاری مکمل ہے ۔

ناصر حسین شاہ نے بتایا  کہ سندھ حکومت نے 8مارچ سے  سعودی عرب سے کراچی آنیوالےدس ہزار افراد کو ٹریس کرنے اور انکو گھروں میں کوارنٹائن کرنے کا  حکم دیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے کورونا وائرس کی وبا پر  قابو پانے  کے لیے ایک ہزار رضاکاروں کی رجسٹریشن بھی کرلی ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے تجویز منظور ہونے کے بعد ایکسپو سینٹر میں کرونا کے مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کو فیلڈ اسپتال کے لیے بستر اور دیگر سامان خریدنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکسپو سینٹر میں اسپتال، آئسولیشن سینٹر پاک فوج کے تعاون سے قائم ہوگا، سندھ حکومت اور کور کمانڈر کراچی کی ٹیمیں مل کر کام کریں گی، سندھ حکومت کی ٹیم کی سربراہی سعید غنی کریں گے، کمشنر کراچی معاونت کریں گے، جب کہ کور کمانڈر کراچی ٹیم کی سربراہی بریگیڈیئر سمیع کریں گے۔ سندھ حکومت نے 20 لاکھ راشن بیگ عوام میں تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا، راشن بیگ میں چاول، آٹا، گھی، چینی، پتی، دال اور مصالحے شامل ہوں گے، وزیر اعلیٰ سندھ نے راشن بیگز تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی۔

ادھر کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیس رپورٹ ہو گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں تینوں کیسز مقامی ہیں، ان کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں، سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 211 ہو گئی، حیدر آباد میں ایک، کراچی میں وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہے، تفتان سے آئے زائرین سکھر میں 151 کیسز مثبت ہیں۔

آج کرونا وائرس پر اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وائرس میں مبتلا سندھ میں تیسرا مریض بھی صحت یاب ہو گیا ہے، جو اچھی علامت ہے۔ ہانگ کانگ، سنگاپور، تائیوان اور جنوبی کوریا نے اس انفیکشن کی رفتار پر کنٹرول کیا ہے، صرف کم سے کم سفر اور مسلسل اسکریننگ سے کرونا وائرس کو روکا جا سکتا ہے، بڑے اجتماع پر پابندی، سخت قرنطینہ کا عمل ہونا چاہیے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں