وزیراعظم عمران خان کا کرونا وائرس کی وجہ سےملکی معیشت پر ممکنہ اثرات سےبچاوکے اقدامات سے متعلق اجلاس

وزیر اعظم نے یہ ہدایات اپنی زیرصدارت کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات سے بچاو¿ کے حوالے سے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1379375
وزیراعظم عمران خان کا کرونا وائرس کی وجہ سےملکی معیشت پر ممکنہ اثرات سےبچاوکے اقدامات سے متعلق اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھنا، معاشی سرگرمیوں کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانا اور خصوصاً عام آدمی کے لئے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کی جائے اور اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائزمنافع خوری کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور شکایت کی صورت میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے یہ ہدایات اپنی زیرصدارت کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات سے بچاو¿ کے حوالے سے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، مشیر برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وفاقی سیکرٹری صاحبان و دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات اور ان کے نتیجے میں ملکی معیشت کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کرونا وائرس کے تناظر میں ملکی معیشت پر روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھنے اور پیشگی اقدامات تجویز کرنے کے لئے مشیر خزانہ کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی قائم کی گئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھنا، معاشی سرگرمیوں کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانا اور خصوصاً عام آدمی کے لئے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائزمنافع خوری کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسی شکایت کی صورت میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کو ہدایت کی کہ ورلڈ بنک و دیگر عالمی اداروں سے رابطہ کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکے۔



متعللقہ خبریں