فیس بک کے تعاون سے پاکستانیوں کوکورونا وائرس کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی: ڈاکٹر ظفر مرزا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیس بک انٹرنیشنل کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا

1376785
فیس بک  کے تعاون سے پاکستانیوں کوکورونا وائرس کے  بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی:  ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ فیس بک انٹرنیشنل کے تعاون سے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنے میں بہت مدد ملے گی، پاکستان میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیس بک انٹرنیشنل کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں نمائندہ برائے گورنمنٹ اینڈ پبلک ایڈووکیسی جولن ذو اور صارم عزیز شامل تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ فیس بک انٹرنیشنل کورونا وائرس کی آگاہی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ ملاقات میں وفد نے کورونا وائرس کے سلسلے میں آگاہی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک انٹرنیشنل کے اس تعاون سے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ پاکستان میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباَ 41 ملین سے زیادہ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ اس موقع پر نمائندہ برائے گورنمنٹ اینڈ پبلک ایڈووکیسی جولن ذو نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں