بھارتی پولیس نے ایک مرحوم اور 93 سالہ بزرگ مسلم کو بلیک لسٹ کر دیا

سفاک مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈے کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہت

1334620
بھارتی پولیس نے ایک مرحوم اور 93 سالہ بزرگ مسلم کو بلیک لسٹ کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی میڈیا کی ایک خبر کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے  کہ اترپردیش کی پولیس نے ایک غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے  6 سال قبل انتقال کرجانے والے ایک مسلمان شخص اور 93 سالہ بزرگ شہری کا نام بھی امن و امان کے ماحول  میں خلل ڈالنے والے افراد کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی پولیس اپنی پستی کی حدوں کو چھو رہی ہے اور ظلم و بربریت کی نئی مثالوں پر اپنی مہر ثبت کر رہی ہے اور  سفاک مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈے کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔

بھارت میں مودی حکومت نے متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت مسلمانوں کے سوا دیگر مذاہب کے تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی۔ اس قانون کے خلاف ملک بھر میں شہریوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے۔ مودی حکومت نے احتجاج کو کچلنے کے لیے سختی سے کام لیا اور سینکڑوں مظاہرین کو قتل اور زخمی کر ڈالا ہے  جن میں اکثریت مسلم طبقے کی ہے۔



متعللقہ خبریں