بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی، عسکری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی گئی

1329141
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

 بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یوم پیدائش آج ملی یکجہتی سے منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جس میں قائد اعظم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی، عسکری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج پاکستان میں عام تعطیل ہے اور ملک بھر میں سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔

کراچی کی عمارت وزیر مینشن میں رہائش پذیر جناح پونجا اور ان کی اہلیہ مٹھی بائی کے گھر 25 دسمبر 1876ء کو اس بچے کی پیدائش ہوئی جسے والدین نے محمد علی جناح کا نام دیا اور برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم کے نام سے پکارا۔

محمد علی جناح نے اپنے تدبر، فہم وفراست، سیاسی دور اندیشی اور جہد مسلسل کے باعث نہ صرف انگریوں کو چلتا کیا بلکہ مسلمانوں کو ہندو بنیے کے شکنجے سے بچاتے ہوئے 14 اگست 1947 میں ایک آزاد ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل محمد علی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ گارڈ کے دستے میں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

تقریب کے آخر میں بابائے قوم کو اعزازی سلام پیش کیا گیا۔ میجر جنرل محمد علی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

خیال رہے کہ آج ملک بھر میں قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں