مودی کی غلطی نےکشمیرکی آزادی کا سامان پیدا کردیا، اب کشمیر کی آزادی قریب ہے: عمران خان

قوم سے اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میں صرف کشمیر پر بات کرنا چاہتا ہوں، کشمیر کی صورتحال کیا ہے اور ہم نے اب تک کیا کیا اور آگے کیا کرنے جارہے ہیں

1258806
مودی کی غلطی نےکشمیرکی آزادی کا سامان پیدا کردیا، اب کشمیر کی آزادی  قریب ہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پالیسی کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے، مودی نے اپنا آخری پتا کھیل دیا، اب ہم کریں گے اور دنیا کرے گی، مودی نے کشمیر کے معاملے پر بڑی غلطی کردی ہے، کشمیریوں کو آزادی حاصل کرنے کا تاریخی موقع مل گیا ہے۔

قوم سے اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میں صرف کشمیر پر بات کرنا چاہتا ہوں، کشمیر کی صورتحال کیا ہے اور ہم نے اب تک کیا کیا اور آگے کیا کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی بھارت کو کہا کہ آپ ایک قدم بڑھائیں ہم آپ کی طرف 2 قدم بڑھائیں گے اور کشمیر کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرلیں گے لیکن کہ شروع سے ہی مسئلے شروع ہوگئے، بھارت سے مذاکرات کی بات کرتے تو وہ کوئی اور بات شروع کردیتے تھے اور کسی نہ کسی طرح پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے کے موقع ڈھونڈتے تھے، ہم نے سمجھا کہ بھارت میں انتخابات قریب ہیں، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مسلم اور پاکستان مخالف مہم چل رہی تھی تو ہم پیچھے ہٹ گئے اور اس کے بعد پلوامہ کا واقعہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ سے متعلق بھی ہم نے بتایا کہ کشمیر میں ظلم کی وجہ سے کشمیری نوجوان نے خود کو دھماکے سے اڑادیا تھا لیکن بھارت نے اس واقعے کا جائزہ لینے کے بجائے پاکستان کے اوپر انگلی اٹھائی اور موقع ڈھونڈا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم سے دنیا کی نظر ہٹ جائے اور سارا بوجھ پاکستان پر ڈالا جائے۔

 

عمران خان نے کہا کہ ہم جب بھی بھارت سے بات کرنے کی کوشش کرتے تو ان کی طرف سے الٹا پاکستان کی طرف الزام تراشی کی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ظلم کی وجہ سے پلوامہ کا واقعہ پیش آیا، اس پر بھی بھارت نے ہم پر الزام لگایا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سمجھے بی جے پی کی طرف سے الیکشن کے لیے یہ سب ڈرامہ رچایا جارہا ہے، بھارت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے ذریعے کشمیر کو بھارت میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ اس نے اپنے آئین کی مکمل خلاف ورزی کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے لائف ممبر رہ چکے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ ہے کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے کشمیر یوں کے ساتھ متحد ہوکر کھڑا ہونا ہے ، پوری قوم کشمیر کے لیے باہر نکل آئے ، اب ہم فیصلہ کریں گے کشمیریوں کے مستقبل کا، بد قسمتی سے اقوام متحدہ صرف طاقتوروں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمعےکو12بجے سےساڑھے12بجے تک سرکاری دفاتر میں کام روکیں اور کشمیریوں کے لیے باہر نکلیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ساری دنیا کے مسلمان آپ کی طرف دیکھ رہے ، اس حوالے سے کب ایکشن لیا جائے گا ۔

وزیر اعظم نے کشمیر کے معاملے کو دنیا کے سامنے لانے پر پاکستانی اور انٹرنیشنل میڈیا کاشکریہ بھی ادا کیا۔



متعللقہ خبریں