عمران خان کی صادق سنجرانی کی کامیابی پرمبارکباد، شہبازشریف کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پرتشویش

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹرز نے آپ پراعتماد کا اظہار کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران‌ خان کا شکریہ ادا کیا

1246556
عمران خان کی صادق سنجرانی کی کامیابی پرمبارکباد، شہبازشریف کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی  پرتشویش

وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کوٹیلی فون کرتے ہوئے  تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر مبارک باد دی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹرز نے آپ پراعتماد کا اظہار کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران‌ خان کا شکریہ ادا کیا.

خیال رہے کہ آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اجلاس کے آغاز میں قرار داد منظور کی گئی تھی۔

تحریک کے حق میں ارکانِ سینیٹ کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر 64 ارکان نے کھڑے ہو کر تحریک کی حمایت کی تھی۔

البتہ قرار داد کے حق میں پچاس ووٹ پڑے اور مطلوبہ ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کے سبب قرار داد مسترد کردی گئی۔

حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے.

سلیم مانڈوی والا کے خلاف قراردادکے حق میں 32 ووٹ آئے، سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کر دیا گیا۔

دریں  اثنا شہباز شریف کی زیر صدارت لیگی سینیٹرز کا اہم اجلاس  میں  صدر مسلم لیگ نون نے چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا۔

 صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹرز راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، ڈاکٹر آصف کرمانی، جاوید عباسی، مصدق ملک، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان شریک ہیں۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا 14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا، تمام اپوزیشن مل کر لائحہ تیار کرے گی، اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے، ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔



متعللقہ خبریں