ملک کی غریب آبادی کوتعلیم، صحت کے مساوی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے: صدرعارف علوی

انہوں نے یہ بات اتوار کو یہاں ” پاکستان میں ہیپاٹائٹس کو ختم کرنے میں سرمایہ کاری“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ کانفرنس ہیپاٹائٹس کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی گئ

1243913
ملک کی غریب آبادی کوتعلیم، صحت کے مساوی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے: صدرعارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سماجی اور اقتصادی ترقی کے اہم مرحلے پر ہے اور ملک کی غریب آبادی کو تعلیم، صحت اور دیگر مواقع مساوی بنیادوں پر فراہم کرنے کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کو یہاں ” پاکستان میں ہیپاٹائٹس کو ختم کرنے میں سرمایہ کاری“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ کانفرنس ہیپاٹائٹس کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد سلیم المندہاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رین مینگوئی، صحت عامہ کے مقامی اور بین الاقوامی اداروں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر 2030ءتک وائرل ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے وزیراعظم کے پالیسی پیکج پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا، اس پروگرام کے تحت 140ملین شہریوں کی بلڈ سکریننگ کی جائے گی اور وائرس کی موجودگی کی صورت میں انہیں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں 15سے لے کر 20 شہریوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے وائرس کی موجودگی خطرے کی گھنٹی ہے۔



متعللقہ خبریں