پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہےشاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یورپی یونین نے پاکستان کیساتھ اہم اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا سے اعتماد سازی کی فضا بحال ہوگی

1236209
پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہےشاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، وزیراعظم کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم ثابت ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یورپی یونین نے پاکستان کیساتھ اہم اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا سے اعتماد سازی کی فضا بحال ہوگی، دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے، ہماری خارجہ پالیسی میں امریکا سے تعلقات ہمیشہ اہم رہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ "اگر امریکہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں، ان کو سمجھنے کی بھی ضرورت ہے اور افغانستان کے تناظر میں ان کی ضروریات ہیں جن کو سمجھنا ہوگا اور جو ہمارے تقاضے ہیں وہ ہمیں سمجھانے ہوں گے۔"

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ’’ہمیں اُن کی ضروریات کو سمجھنا ہوگا اور ہمارے تقاضے اُنہیں سمجھانے ہوں گے‘‘۔



متعللقہ خبریں