پانچ جولائی کو جمہوریت پر شب خون مار کرجمہوری نظام کو تباہ کیا گیا: آصف علی زرداری

پیپلز پارٹی کے پانچ جولائی کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پپغام میں آصف زرداری نے کہا پانچ جولائی کو جمہوریت پر شب خون مار کر فرقہ وارانہ تعصب کلاشنکوف کلچر اور ہیروئن کی لعنت کو فروغ دیا گیا

1230785
پانچ جولائی کو جمہوریت پر شب خون مار کرجمہوری نظام کو تباہ کیا گیا: آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پانچ جولائی کو جمہوریت پر شب خون مار کر معاشرے میں بگاڑ پیدا کیاگیا۔آئین سے انحراف کے مضر اثرات نکلیں گے جس کا ملک متحمل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پانچ جولائی کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پپغام میں آصف زرداری نے کہا پانچ جولائی کو جمہوریت پر شب خون مار کر فرقہ وارانہ تعصب کلاشنکوف کلچر اور ہیروئن کی لعنت کو فروغ دیا گیا۔ آج عدم برداشت اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی سوچ کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔ غیر جمہوری عناصر کے پاس صرف الزام تراشی کا ہتھیار ہوتا ہے تاکہ جمہوری سوچ کو دبایا جائے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ کچھ عناصر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، آئین سے انحراف کے مضر اثرات نکلیں گے جس کا ملک متحمل نہیں ہے مضبوط اور مستحکم جمہوریت میں ہی ملک کی بقا اور سلامتی ہ



متعللقہ خبریں