افغان نتیجہ خیز مذاکرات ہی پائیدارامن اوراستحکام کا واحد راستہ ہے: شاہ محمود قریشی

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کےامور اور معیشت، مواصلات، عوامی سطح پر روابط بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت ،سرمایہ کاری کےفروغ سے متعلق گفتگو ہوئی

1225885
افغان نتیجہ خیز مذاکرات ہی پائیدارامن اوراستحکام کا واحد راستہ ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں مواصلات، توانائی، ثقافت اورعوامی روابط بہتر بنانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے افغان صدراشرف غنی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا افغان نتیجہ خیز مذاکرات ہی پائیدارامن اوراستحکام کا واحد راستہ ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کےامور اور معیشت، مواصلات، عوامی سطح پر روابط بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت ،سرمایہ کاری کےفروغ سے متعلق گفتگو ہوئی۔

افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا دونوں ممالک میں دیرینہ جغرافیائی اور تاریخی تعلقات ہیں، دہائیوں پرمحیط عدم استحکام کےباعث افغان عوام نےمشکلات کا سامنا کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا افغانستان میں پائیدارامن اور خوشحالی پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان امن عمل کے لئےنیک نیتی سے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

دونوں رہنماوں نے ملکوں میں تجارت میں اضافے، معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران مواصلات، توانائی، ثقافت اورعوامی روابط بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے دورہ سے دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے، دورے سے دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں مدد ملے گی ۔



متعللقہ خبریں