نیب نےمسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کو بھی گرفتار کر لیا

حمزہ شہباز کے خلاف نیب کی جانب سے رمضان شوگر ملز، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور صاف پانی کیس میں ریفرنس دائر کیے گئے

1216447
نیب نےمسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کو بھی گرفتار کر لیا

نیب  نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب نے اپنے موقف میں کہا کہ حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز میں درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے، جو مسترد کرکے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے، انہوں نے 2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نیب جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کے 38 کروڑ 80 لاکھ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

نیب وکیل  کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کو 7 نوٹسز بھیجے گئے لیکن وہ  نیب میں پیش نہیں ہوئے،ملزم  نے منی لانڈرنگ بھی کی اور مشکوک اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا، ان کی رقوم منتقل کرنے میں پاکستان سے دو فرموں نے تعاون کیا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف نیب کی جانب سے رمضان شوگر ملز، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور صاف پانی کیس میں ریفرنس دائر کیے گئے ہیں۔

حمزہ شہباز نے عدالت سے استدعا کی کہ ضمانت میں توسیع کی درخواست کی  منظوری دی جائے جس  پر جج  نے کہا کہ یہ ایک آئینی درخواست ہے جس میں توسیع کا اختیار احتساب عدالت کے پاس ہے۔ اس پر حمزہ شہباز نے ضمانت کی دونوں درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کی درخواستیں خارج کردیں جس کے بعدنیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔



متعللقہ خبریں