آصف علی زرداری 11 ورزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آصف علی زرداری کو 21 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

1216543
آصف علی زرداری 11 ورزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت نے جعلی کھاتوں  اور منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد میں آج ہونے والی عدالتی کاروائی میں  نیب نے آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے آصف علی زرداری کو 21 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے کہا گیا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے لئے 8 ٹھوس بنیادیں ہیں، انہوں نے جعلی اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشن کرکے غیر قانونی آمدن کو جائز کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے فرنٹ مین و بے نامی داروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، انہوں نے بینک حکام کی معاونت سے جعلی اکاؤنٹس کھولے، پارک لین کی فرنٹ کمپنی پارتھینون کو بھی پیسے آتے رہے۔

آصف زرداری نے نیب حوالات میں اضافی سہولیات کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں  ذاتی خدمت گزار ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے اور تمام طبی سہولیات بھی مہیا کی جائیں کیونکہ وہ شوگر کے مریض ہیں اور انہیں بعض أوقات  سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جس پر اسیکیوٹر نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ان کی زندگی کا مسئلہ ہے اور ہمارا اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں، احتساب عدالت کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں